وزیراعظم نوازشریف کو دورہ امریکہ میں انوکھی مشکل جس کا سامنا زندگی میں کبھی نہیں رہا

وزیراعظم نوازشریف کو دورہ امریکہ میں انوکھی مشکل جس کا سامنا زندگی میں کبھی ...
وزیراعظم نوازشریف کو دورہ امریکہ میں انوکھی مشکل جس کا سامنا زندگی میں کبھی نہیں رہا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف اس وقت دورہ امریکہ میں موجود ہیں جہاں اقوام متحدہ کے مختلف اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں اور انہیں اسی دوران ایک انتہائی انوکھی مشکل کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم انتہائی اہمیت کے حامل اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کر رہے ہیں لیکن ان کیلئے ایک انوکھی مشکل یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں حلال کھانا دستیاب نہیں ہے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کھانا باہر سے منگوانے کی اجازت بھی نہیں ہے ۔

اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں وزیراعظم نوازشریف پورا دن ہلکا پھلکا کھانا یعنی سبزیاں وغیر ہ پر انحصار کر رہے ہیں اور اجلاسوں سے فارغ ہو کر ہوٹل واپسی پر ہی حلال کھانا  کھاتے ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں