پاکستان سے برادرانہ تعلقات نہیں بلکہ صرف دو ریاستوں کے تعلقات ہیں :افغان صدر

پاکستان سے برادرانہ تعلقات نہیں بلکہ صرف دو ریاستوں کے تعلقات ہیں :افغان صدر
پاکستان سے برادرانہ تعلقات نہیں بلکہ صرف دو ریاستوں کے تعلقات ہیں :افغان صدر

  



لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات براردانہ نہیں ہیں بلکہ یہ صر ف دو ریاستوں کے درمیان تعلقات ہیں ۔ اقتدار سنبھالنے کے ایک سال مکمل ہونے کے بعد برطانوی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر دہشت گردی کے خلاف ایک ہی موقف اپنائے ہوئے ہیں اور پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو افغانستان کے طرف منسو ب کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو برباد کرنے والوں کے بارے میں بھی سخت موقف اپنائے۔دہشت گردی پاکستان کے لیے بھی اتنا بڑا ہی خطرہ ہے جتنا افغانستان کو اس سے نقصان ہوا ہے ۔اشرف غنی کے بیان پر بات کرتے ہوئے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں ۔ایسی صورتحال میں اس قسم کے بیانات سے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے دونوں ممالک میں سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہو گا ۔ایسے بیانات سے اس عمل کو ثبوتاژ کرنے والے دشمن کو فائدہ ہو گا لہذا ایسے بیانات سے پر ہیز کیا جائے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ افغانستان کے زمینی حقائق کے مطابق طالبان حکومت سے زیادہ مضبوط ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...