فیس بک پر ایک بہت بڑا دھوکہ،جانئے اور خود کو ہیکروں سے بچائیں

فیس بک پر ایک بہت بڑا دھوکہ،جانئے اور خود کو ہیکروں سے بچائیں
فیس بک پر ایک بہت بڑا دھوکہ،جانئے اور خود کو ہیکروں سے بچائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ صارفین کی پرزور فرمائش پر غور کرتے ہوئے سوچ رہے ہیں کہ ’لائک‘ بٹن کی طرح ’ڈس لائک‘ بٹن بھی متعارف کروا دیا جائے۔ اس اعلان کے بعد فیس بک نے خصوصی طور پر صارفین کو یاد دہانی کروائی کہ ابھی ایسا کوئی بٹن متعارف نہیں کروایا گیا، لیکن ایک طرف جعلساز اور دھوکہ باز فیس بک صارفین کو اس بٹن کے بہانے نشانہ بنا رہے ہیں تو دوسری طرف اس بٹن کا بے تابی سے انتظار کرنے والے معصوم صارفین بھی نشانہ بننے کے لئے تیار ہی بیٹھے تھے۔
متعدد ٹیکنالوجی بلاگز نے انکشاف کیا ہے کہ ہیکر، دھوکہ باز اور جعلساز فیس بک صارفین کو بتا رہے ہیں کہ وہ ڈس لائک بٹن ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں اور اسی بہانے یا تو صارفین کو وائرس پر مبنی کوڈ بھیج دیا جاتا ہے یا انہیں جعلی اشتہاروں سے لبھا کر ان کی اہم پرائیویٹ معلومات چوری کی جاتی ہیں اور بعض صورتوں میں تو کریڈٹ کارڈ فراڈ اور دیگر حوالوں سے مالی نقصان بھی پہنچایا جا رہا ہے۔
ٹیکنالوجی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ڈس لائک بٹن کی آڑ میں آپکو اشتہارات اور فراڈ کا نشانہ بنانے والے سرگرم ہیں لہٰذا ان سے خبردار رہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیس بک نے ابھی تک یہ بٹن متعارف ہی نہیں کروایا ہے، اور جب اسے متعارف کروایا جائے گا تو آپ کو اسے ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لئے کسی دوسری ویب سائٹ پر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ یہ فیس بک کی طرف سے خود کار طریقے سے آپکے پروفائل میں شامل کر دیا جائے گا، لہٰذا خود بھی ہوشیار رہیں اور اپنے دوستوں کو بھی اس فراڈ سے خبردار کر دیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -