اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ،وزیر اعظم خطاب کریں گے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ،وزیر اعظم خطاب کریں گے
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ،وزیر اعظم خطاب کریں گے

  



نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں وزیر اعظم نوازشریف امن فوج سے متعلق خطاب کریں گے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کے ہمراہ اقوام متحدہ پہنچ گئے ہیں۔فلسطینی صدر محمود عباس ،افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور امریکی سینیٹر جان کیری نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں امن مشن سے متعلق ڈاکیومنٹری دکھائی گئی ہے جس میں ملالہ یوسف زئی کو بھی دکھایا گیاہے۔

مزید : قومی


loading...