دنیا میں انسانی جانوں کو بچانے کیلئے خاطر خواہ فنڈز نہیں مل رہے: بانکی مون

دنیا میں انسانی جانوں کو بچانے کیلئے خاطر خواہ فنڈز نہیں مل رہے: بانکی مون
دنیا میں انسانی جانوں کو بچانے کیلئے خاطر خواہ فنڈز نہیں مل رہے: بانکی مون

  



نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی امن مشن کی صلاحتیں بہت کم ہیں جنہیں بڑھانے کی ضرورت ہیں ۔انہوں نے شکوہ کیا کہ دنیا بھر میں انسانی جانوں کی بچانے کے لیے خاطر خواہ فنڈز نہیں مل رہے ہیں ۔اقوام متحدہ کے چارٹر پر سب کو سختی سے عمل کرنا ہو گا۔اقوام متحدہ کے امن مشن سے متعلق جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بانکی مون نے کہا کہ دنیا میں امن و سکون چاہتے ہیں لیکن دہشت گردی نے دنیا کے امن کو تباہ کر دیا ہے ۔خانہ جنگی میں ملوث افراد نے اپنے ممالک کو تباہ کر دیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے مسائل میز پر آ کر بات چیت کے ذریعے حل ہو نے چاہیے۔اسرائیل او ر فلسطین مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں ۔کوریا کے دونوں حصے تباہی کے بجائے مفاہمتی عمل شروع کریں ۔یمن کا مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہو نا چاہیے ۔امریکہ ،سعودی عرب ،روس اور چین کو مل کر شام کا مسئلہ حل کرنا چاہیے۔ پناہ گزینوںسے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ عراق اور شام کے پنا گزینوں کے لیے دنیا کو اقدامات کرنے ہو نگے۔یورپ بھی پناہ گزینوں کے لیے مزید اقدامات کرے۔انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے معاملے پر اقوام متحدہ نے 22اکتوبر کو خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا ہے ۔بان کی مون نے کہا کہ دنیا میں انسانیت کا نظام ابھی نہیں ٹوٹا ہے اور اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ترقیاتی ایجنڈے کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...