پیرس میں ایک روز کیلئے گاڑیاں چلانے پر پابندی ، ہر طرف پیدل چلنے والوں کا راج

پیرس میں ایک روز کیلئے گاڑیاں چلانے پر پابندی ، ہر طرف پیدل چلنے والوں کا راج
پیرس میں ایک روز کیلئے گاڑیاں چلانے پر پابندی ، ہر طرف پیدل چلنے والوں کا راج

  



پیرس(اے این این) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک روز کیلئے گاڑیاں چلانے پر پابندی ، ہر طرف پیدل چلنے والوں کاراج رہا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مرکزی علاقے میں ایک دن کے لیے گاڑیاں چلانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔یہ قدم دسمبر میں شہر میں منعقد ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس سے قبل علامتی طور پر اٹھایا گیا ہے۔شہر کی میئر این ہیڈالگو نے کہا کہ میں دکھانا چاہتی ہیں کہ لوگ گاڑیوں کے بغیر بھی ایک ساتھ رہ سکتے ہیں۔

پیرس شہر کے تاریخی وسطی علاقے جن میں شانزے لیزے اور نوٹرڈیم اور ایفل ٹاور کے اردگرد کی سڑکیں شامل ہیں صرف پیدل چلنے والوں کے لیے کھلی ہیں۔ تقریبا ایک تہائی پیرس کو کار فری زون قرار دیا گیا ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی حد رفتار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کر دی گئی ہے۔پیرس کی میئر این ہیڈالگو نے کہا کہ یہ ایک علامتی اقدام ہے کہ اچھی چیزوں کو کیسے قبول کیا جاتا ہے۔ ہم یقینا گاڑیوں اور 24 گھنٹے کی آلودگی کے بغیر کام کر سکتے ہیں۔ ہمیں راہ گیروں کے لیے جگہ دوبارہ حاصل کرنی ہوگی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...