منیٰ میں شہدا کی تدفین کا سلسلہ جاری ،5پاکستانی بھی سپرد خاک،85 تاحال لاپتہ، 35زیر علاج

منیٰ میں شہدا کی تدفین کا سلسلہ جاری ،5پاکستانی بھی سپرد خاک،85 تاحال لاپتہ، ...
منیٰ میں شہدا کی تدفین کا سلسلہ جاری ،5پاکستانی بھی سپرد خاک،85 تاحال لاپتہ، 35زیر علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیٰ (اے این این )منی حادثے میں اب تک  42 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں سے 5 پاکستانیوں کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد منیٰ کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے جبکہ  63 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
وزیرمذہبی امور کے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق منی حادثے میں اب تک لاپتہ حاجیوں کی تعداد  63 ہے ۔ لاپتہ ہونےو الے حاجیوں میں سے 221ایسے ہیں جن کا پتہ چل گیا۔  42پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوگئی جبکہ 35 زخمی ہیں ۔ تاحال لاپتہ افراد کے بارے میں وزارت مذہبی امور اور دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ان کی تلاش جاری ہے ۔وزارت مذہبی امور کے مطابق جو پاکستانی شہید ہو چکے ہیں انکے اہل خانہ کی اجازت کے بعد تدفین سعودی عرب میں ہی کی جائے گی ۔ پاکستان حج میڈیکل مشن کے مطابق منی حادثے میں شہید ہونے والے کراچی کے تلمیذ احمد، افتخار احمد اور قمر خان اور خانیوال کے عبدالرحمان اور شہناز قمر کی تدفین منی کے شہدا قبرستان میں کر دی گئی ہے۔
221افراد جو پہلے لاپتہ تھے ،وہ خود اپنے مکتب پہنچے یا وہ کس حال میں ہیں ، اس بارے میں حکام نے کوئی معلومات نہیں دیں، تاہم معلومات کیلئے پاکستان میں ٹیلی فون نمبر اور ویب سائٹ کا پتہ دیا گیا ہے ، ماہرین کے مطابق بھگدڑ کے دوران حاجیوں کی دستاویزات گم ہوگئیں جس کے باعث شناخت کے عمل میں تاخیر کا سبب بن رہی ہے۔