طالبان نے افغان شہر قندوز کے آدھے حصے پر قبضہ کرلیا

طالبان نے افغان شہر قندوز کے آدھے حصے پر قبضہ کرلیا
طالبان نے افغان شہر قندوز کے آدھے حصے پر قبضہ کرلیا

  



کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے افغانستان کے اہم شہر قندوز پر بڑا حملہ کر کے آدھے شہر پر قبضہ کر لیا ہے ۔غیر ملکی میڈ یا کے مطابق اسٹریٹجک طور پر اہم شہر قندوز پر طالبان نے تین اطرف سے حملہ کیااور سنٹرل جیل پر دھاوا بول کر اپنے سینکڑوں ساتھی رہا کرا لیے ہیں۔افغان حکومت کا کہنا ہے کہ طالبان نے قندوز پر حملہ کیا ہے جس میں مزاحمت کے دوران 25دہشت گرد ہلاک ہو ئے ہیں۔حملے میں دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔قندوز پولیس کے ترجمان سید سرور حسینی نے بتا یا کہ طالبان نے حملے میں قندوز جیل سے طالبان رہنما محفوظ زبیدی سمیت پانچ سو طالبان رہا کر الیے ہیں ۔طالبان نے شہر میں موجود گورنر ہا ﺅس پر اپنا جھنڈا بھی لہرا دیا ہے اور شہر میں ہر جگہ پر طالبان کا قبضہ ہے ۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...