سائنسی تحقیق میں داڑھی کے حیران کن فوائد کا انکشاف

سائنسی تحقیق میں داڑھی کے حیران کن فوائد کا انکشاف
سائنسی تحقیق میں داڑھی کے حیران کن فوائد کا انکشاف

  



سڈنی(آئی اےن پی )داڑھی مردوں کی شخصیت کے نکھار میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، بین الاقوامی سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ داڑھی اور بڑھی ہوئی شیو رکھنے والے مرد زیادہ پرکشش ، چوکس اور صحت مند ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف سدرن کوئینزلینڈ کی تحقیق کے مطابق چہرے پر بال ہونا مردوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چہرے پر داڑھی نہ صرف مردوں کی شخصیت پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے بلکہ اس سے صحت میں بھی فوائد حاصل ہوتے ہیں اور اس میں سائنسی شواہد بھی موجود ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چہرے پر بال 90 سے 95 فیصد الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جلد کو محفوظ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے مرد جلد کے کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔داڑھی پولن اور گرد سے بھی انسانی چہرے کو محفوظ رکھتی ہے جس کی وجہ سے دمے اور دیگر مہلک بیماریاں انسان کے قریب نہیں آتی ہیں۔داڑھی انسانی جلد میں نمی کو برقرار رکھتی ہے جس کی وجہ سے ہوا لگنے کے باوجود جلد میں خشکی نہیں رہتی ہے اور انسان کا چہرہ پورا دن ترو تازہ رہتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...