حکومت کا سانحہ منیٰ کے شہداء کے لواحقین کو مفت عمرہ پر بھیجنے اور امدادی پیکیج دینے کا اعلان

حکومت کا سانحہ منیٰ کے شہداء کے لواحقین کو مفت عمرہ پر بھیجنے اور امدادی ...
حکومت کا سانحہ منیٰ کے شہداء کے لواحقین کو مفت عمرہ پر بھیجنے اور امدادی پیکیج دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ منٰی کے فوکل پرسن طارق فضل چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ  سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے فی کس ادا کیے جائیں گے اور حج مشن ختم ہونے کے بعدہر شہید کے دو سے تین لواحقین کو سرکاری خرچ پر عمرے پر بھیجا جائے گا تا کہ لواحقین سعودی عرب میں مدفون اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتح خوانی بھی کرسکیں ۔

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ منٰی میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کو حکومت کی جانب سے دو لاکھ فی کس امداد دی جائے گی ۔زخمیوں کی پاکستان آمد پر حکومت کی جانب سے علاج معالجے کے اخراجات اٹھا ئے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ228لاپتہ افراد کا رابطہ ان کے پیاروں سے کروا دیا گیا ہے۔ باقی 63لاپتہ افراد کو پیاروں سے ملانے کے لیے سعودی عرب میں موجو د پاکستانی سفارتخانے کے اہلکار کام کررہے ہیں ۔

مزید :

قومی -Headlines -