ہر عید پر آپ ایک ایسا عمل کرتے ہیں جو آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچا لیتا ہے، سائنس بھی مان گئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ تو ہم جانتے ہیں کہ ایک دوسرے کو گلے لگانے سے قربتیں بڑھتی ہیں اور آپس میں محبت کا رشتہ پروان چڑھتاہے لیکن ایک تحقیق میں گلے لگانے کا ایک اور فائدہ بھی سامنے آیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گلے لگانے سے انسان کئی بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔محققین نے اپنی ریسرچ میں 404شرکاءکو شامل کیا۔ ان شرکاءمیں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے جن میں سے کسی کو زندگی میں کم اور کسی کو زیادہ سماجی مدد حاصل تھی۔ محققین نے ان شرکاءکو 1ہزار ڈالر(تقریباً1لاکھ روپے)وظیفہ بھی دیا۔
کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
تحقیق کاروں نے مسلسل کئی روز تک ان شرکاءکو ایک دوسرے کو گلے لگانے کو کہا جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جن لوگوں نے ایک دوسرے کو زیادہ گلے لگایا ان میں وائرس سے متاثر ہونے کے چانس اتنے ہی کم ہوتے چلے گئے۔ جو شرکاءپہلے سے کسی وائرس کا شکار تھے ان میں اس کی علامات بھی کم ہو گئیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ گلے لگانے سے انسان کو سماجی و معاشرتی تعاون کا احساس ہوتا ہے اور اسے ذہنی تناﺅ سے نجات ملتی ہے۔ گلے ملنے سے دوجسموں کا باہمی رابطہ قائم ہوجاتا ہے جو گلے لگائے بغیر کسی طور ممکن نہیں۔ ڈپریشن سے نجات تو اس کا پہلا فائدہ ہے لیکن اگر کسی کو باقاعدگی کے ساتھ گلے لگایا جائے تو اس میں بیماریوں کے وائرس سے متاثر ہونے کے چانس بھی کم ہو جاتے ہیں۔
فیس بک پر ایک بہت بڑا دھوکہ،جانئے اور خود کو ہیکروں سے بچائیں