خلاباز راکٹ میں بیٹھ کر دنیا سے باہر ایک ایسا کام کرنے جائے گا جسے کرنے والے کو ہمارے ملک میں ”بھنگی“ کہا جاتا ہے

خلاباز راکٹ میں بیٹھ کر دنیا سے باہر ایک ایسا کام کرنے جائے گا جسے کرنے والے ...
خلاباز راکٹ میں بیٹھ کر دنیا سے باہر ایک ایسا کام کرنے جائے گا جسے کرنے والے کو ہمارے ملک میں ”بھنگی“ کہا جاتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں یورپی خلائی ایجنسی ناسا کی طرف سے برطانوی خلاباز ٹم پیک کی پانی کے اندر تربیت حاصل کرنے کی ویڈیو جاری کی تھی۔ خلائی ایجنسی کی طرف سے ٹم پیک کو پانی کے اندر لائف سائز موک میں خلاءمیں چلنے کی تربیت دی گئی تھی۔ ٹم پیک کچھ ہی دنوں میں6ماہ کے لیے خلائی سٹیشن پر جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے اس سفر کے متعلق بتایا ہے کہ وہ خلائی سٹیشن پرٹائلٹ کی مرمت کرنے جا رہے ہیں اور ان کا زیادہ تر وقت اسی کام میں گزرے گا۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
42سالہ ٹم پیک گزشتہ روزویڈیو لنک کے ذریعے لندن پرائمری سکول کے بچوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوںنے بچوں کو بتایا کہ اس وقت خلائی سٹیشن پر 2ٹائلٹس ہیں جن میں ایک امریکی اورایک روسی طرز کا ہے۔ یہ دونوں 15سال قبل بنائے گئے تھے اور اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ایک بچے نے ان سے سوال کیا کہ خلاءمیں ٹائلٹ کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے؟ٹم پیک نے جواب دیا کہ ہمیں ٹائلٹ استعمال کرنے سے زیادہ ٹائلٹ نصب کرنے کی تربیت دی جاتی ہے کیونکہ انہیں استعمال کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ 15سال سے وہاں موجود خلاءباز یہ ٹائلٹ استعمال کر رہے ہیں۔

ایئر ہوسٹس مسافر کے ساتھ جہاز کے باتھ روم میں قابل اعتراض حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
ٹم پیک نے بتایا کہ خلائی سٹیشن پر موجود ٹائلٹس میں ہوا چوسنے والے آلات اور ایک بڑا پنکھا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ بول و براز درست سمت میں ٹائلٹ کے اندر ہی جائے۔ زمین پر ہم جو ٹائلٹس استعمال کرتے ہیں ان کے کموڈ کا کھلا حصہ 12سے 28انچ کا ہوتا ہے لیکن خلاءمیں استعمال ہونے والے ٹائلٹ کاکموڈ صرف 4انچ کھلا ہوتا ہے۔خلائی سٹیشن پر ٹائلٹ کی سیٹ پر بیٹھنے کے لیے خود کو بیلٹس سے باندھنا پڑتا ہے اورخلاءبازوں کو اس عمل کی تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میرا خلائی سٹیشن کا یہ سفر کچھ خاص گلیمرس نہیں ہے کیونکہ میرا زیادہ تر وقت ٹائلٹس نصب کرنے میں ہی گزرے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -