وہ سوراخ جو گاڑیاں اور گھر کھا گیا مگر پھر بھی اس کا پیٹ نہیں بھرا، شہریوں میں شدید خوف وہراس

وہ سوراخ جو گاڑیاں اور گھر کھا گیا مگر پھر بھی اس کا پیٹ نہیں بھرا، شہریوں میں ...
وہ سوراخ جو گاڑیاں اور گھر کھا گیا مگر پھر بھی اس کا پیٹ نہیں بھرا، شہریوں میں شدید خوف وہراس

  



سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) دلدلی علاقوں کے بارے میں تو سن رکھا تھا کہ وہاں جو بھی چیز گزرے وہ دلدل میں دھنس جاتی ہے اور بعض دلدلیں تو ایسی گہری ہوتی ہیں کہ پورا انسان ہی ان کے اندر اتر جاتا ہے لیکن آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے ساحلی علاقے رین بو بیچ(Rainbow Beach)میں ایک ایسا گڑھا بن گیا ہے جو انسان تو کیا کاروں اور بسوں کو نگلتا چلا جار ہا ہے اور اس کے سائزمیں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے مقامی آبادی میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

یہ گڑھا گزشتہ شب 11بجے کے قریب ساحل پر واقع ایک سڑک کی جگہ پر وجود میں آیا اور سڑک سے گزرنے والی کئی گاڑیاں اس میں گرتی چلی گئیں کیونکہ ڈرائیورز نہیں جانتے تھے کہ آگے گڑھا بن چکا ہے لیکن پولیس اور ریسکیو اداروں کے بروقت آپریشن کے باعث گڑھے میں گرنے والے تمام افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس گڑھے کی چوڑائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جس سے اہل علاقہ کو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انتظامیہ نے ساحل پر خیموں میں مقیم سیاحوں کو فوری طور پر وہاں سے ہٹا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک کوئی بھی شخص لاپتہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 2011ءمیں بھی بالکل اسی مقام پر ایک گڑھا بن گیا تھا جو بعد میں خود بخود ختم ہو گیا۔

عیدا لضحیٰ کے موقع پر کویت میں ڈاکٹر کو قصائی بننا مہنگا پڑ گیا،گرفتار ہو گیا

مزید : ڈیلی بائیٹس