ٹیکس میں 43کروڑ کی خورد برد ،سیکا پینٹ کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ٹیکس میں 43کروڑ کی خورد برد ،سیکا پینٹ کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری
ٹیکس میں 43کروڑ کی خورد برد ،سیکا پینٹ کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپیشل جج (کسٹم ) نے ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کی خوردبرد کے مقدمہ میں سیکا پینٹ کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔وارنٹ جاری کرنے کی استدعا ان لینڈ ریونیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اجلال خان نے کی تھی ،محکمہ کی طرف سے امتیاز الٰہی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ سیکا پینٹ انڈسٹریز کے مالکان جاوید اقبال ،محمد عاصم اور محمد آصف کے خلاف 42کروڑ 91لاکھ 54ہزار 990روپے کے ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج ہے ،یہ مقدمہ 2014ءمیں درج کیا گیا ۔ملزمان شامل تفتیش نہیں ہورہے ،اس لئے انہیں گرفتار کرنا ضروری ہے جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...