ہائی کورٹ نے حال ہی میں ترقی پانے والے 20سیشن ججوں کی خدمات حکومت کے سپر دکرنے کا فیصلہ کرلیا

ہائی کورٹ نے حال ہی میں ترقی پانے والے 20سیشن ججوں کی خدمات حکومت کے سپر دکرنے ...
ہائی کورٹ نے حال ہی میں ترقی پانے والے 20سیشن ججوں کی خدمات حکومت کے سپر دکرنے کا فیصلہ کرلیا

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے 14ستمبر کو ایڈیشنل سیشن ججز سے سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی پانے والے تمام کے تمام20 جوڈیشل افسروں کی ڈیپوٹیشن پر خدمات حکومت کے سپرد کرنے کافیصلہ کیا ہے،تاکہ انہیں خصوصی عدالتوں میں تعینات کیا جاسکے۔

ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کی جانب سے ان 20 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن پر حکومت کے سپرد کرنے کے حوالے سے وفاقی اورپنجاب حکومت کو مراسلہ لکھ دیاگیا ہے ، وفاق اورپنجاب حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد چیف جسٹس ہائیکورٹ ان سیشن ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن پر حکومت کے سپرد کرنے کی حتمی منظوری دیں گے، جن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی خدمات حکومت کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز محمد اقبال خان، خضر حیات سیال، عبد القیوم خان، منصور احمد خان، راجہ قمر الزمان، ملک خضر حیات خان، محمد شیراز کیانی، محمد سلیم ، چوہدری محمد طارق جاوید، محمد الیاس، عزیز اللہ کلو، طارق محمود ضرغام، لیاقت علی، عابد حسین، مشتاق الٰہی، شہباز علی پراچہ، جمیل احمد، محمد جہانگیر میر اور محمد اعظم شامل ہیں۔

مزید : لاہور


loading...