ہائی کورٹ :انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ کی سربراہی میں3اکتوبر کو اجلاس ہو گا۔ا جلاس میں ہوم سیکرٹری پنجاب،سی سی پی او ،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ،صوبے بھر کے آر پی او ز پراسکیوٹرجنرل پنجاب احتشام قادر شریک ہوں گے۔
اجلاس میں پنجاب بھر کی انسداد دہشت گردی کی خصوسی عدالتوں کے ججز اہم اور سنگین نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔ اجلاس میں مذہبی بنیادوں پر نظر بندیوں،جیلوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی ،اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹنے کے امور پر بھی غوروخوض کیا جائے گا۔