ہائی کورٹ نے ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست نمٹا دی

ہائی کورٹ نے ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست نمٹا ...
ہائی کورٹ نے ضمنی انتخابات میں حکومتی مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست نمٹا دی

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے حلقہ این اے 122سمیت ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے امیدواروںکی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزیوں اور حکومتی مشینری کے استعمال کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کے امیدوارکی دائردرخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ درخواست گزار کو دادرسی کے لئے الیکشن کمشن سے رجوع کرنا چاہیے ۔فاضل جج نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے۔ درخواست گزار کو پہلے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے ۔

یہ درخواست پاکستان عوامی تحریک کے پی پی 147سے امیدواراشتیاق احمد نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ این اے 122کے ضمنی انتخابات میں حکومتی جماعت ضمنی انتخابات میں من پسند امیدواروں کو جتوانے کے لئے حکومتی مشینری کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ ووٹروں کو پولیس کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ترقیاتی سکیمیں لائی جاری ہیں جوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ذمہ دار افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزید : لاہور


loading...