دسمبر تک 7سیشن جج ریٹائر ہوجائیں گے

دسمبر تک 7سیشن جج ریٹائر ہوجائیں گے
دسمبر تک 7سیشن جج ریٹائر ہوجائیں گے

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ثناءاللہ خان نیازی ریٹائر ہوگئے جبکہ 7مزید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اسی سال ریٹائر ہوجائیں گے ،اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، پریذائیڈنگ افسر صارف عدالت سرگودھا ثناءاللہ خان نیازی 60سال کی عمر پوری ہونے کے باعث ریٹائرہوگئے جبکہ ہائیکورٹ نے 7مزید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، سپیشل کورٹ انسدادہشت گردی کورٹ ملتان 30 ستمبر کو ریٹائرہوجائیں گے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ممبرانسپکشن ٹیم ہائیکورٹ چودھری شاہد نصیر 31اکتوبر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، اسلام اباد ہائیکورٹ محمد تنورمیر 3 نومبر ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن و سپیشل جج سنٹرل کورٹ لاہور جج عبدالرشید 14نومبر ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،جج بنکنگ کورٹ نمبر 4لاہورچودھری محمد اظہر4دسمبر، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، پنجاب اپیلیٹ ٹربیونل ریوینواتھارٹی ملک اظہرالحق 31 دسمبر اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،پرائذنڈنگ افیسر پنجاب لیبرکورٹ لاہورمیاں غلام حسین بھی 31 دسمبر کو ریٹائرہوجائیں گے۔

مزید : لاہور


loading...