سانحہ منٰی میں شہیدہونے والے پاکستانی حاجیوں کی تعداد 42ہوگئی:سردار محمد یوسف
اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سانحہ منٰی میں شہید ہو نے والے پاکستانیوں کی تعداد 42ہو گئی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ 62پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں جن کو تلاش کرنے کے لیے کام جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور کا ہنگامی ڈیسک مکمل طور پر فعال ہے۔