الیکشن اپیلٹ ٹربیونل :خواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست مسترد

الیکشن اپیلٹ ٹربیونل :خواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست مسترد
الیکشن اپیلٹ ٹربیونل :خواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست مسترد

  



لاہور(نامہ نگار)الیکشن اپیلٹ ٹربیونل نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماخواجہ احمد حسان کونااہل قراردینے کے لئے دائردرخواست کومستردکردیا۔الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جج ندیم انورچودھری نے یوسی 107میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے چیئرمین خواجہ احمد حسان کونااہل قراردینےکےلیےدائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزارعزیزمسعود کے وکیل شیراز ذکاءنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ احمدحسان لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ہونے کی حیثیت سےعوامی عہدے کے اہل نہیں۔انہوں نے موقف اختیارکیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی شق 27کے تحت سرکاری عہدے پربراجمان شخص عوامی عہدے کا اہل نہیں ہے،خواجہ احمدحسان کو یونین کونسل 107کے چیئرمین کے عہدے کے لئے نااہل قراردیا جائے،خواجہ احمدحسان کے وکیل نےعدالت کوبتایا کہ ان کے موکل نے وائس چیئرمین کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے،وائس چیئرمین کا عہدہ اعزازی ہے،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد خواجہ احمدحسان کے خلاف دائرنااہل قراردینے کی درخواست کومسترد کردیاہے۔

مزید : لاہور


loading...