قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، 30ستمبر کو پھانسی ہوگی

قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، 30ستمبر کو پھانسی ہوگی
قتل کے مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ، 30ستمبر کو پھانسی ہوگی

  



لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہوربہادرعلی خان نے قتل کے مجرم مشتاق احمد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے،مجرم کو30ستمبرکو صبح ساڑھے پانچ بجے کوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی۔

صدرجھنگ کے رہائشی مجرم مشتاق احمد نے ڈیرہ غازی خان میں معمولی جھگڑے پر بھولا نامی شخص کوقتل کردیا تھا،ملزم کا چالان سیشن عدالت میں بھجوایا گیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پرمشتاق احمد کو سزائے موت کی سزا سنائی ، مجرم کی اعلی عدالتوں سے اپیل مسترد کردی گئی، کوٹ لکھپت جیل کے سپرٹنڈنٹ نے سیشن جج لاہور کو مجرم کی پھانسی کی تاریخ مقرر کرنے کے لئے استدعا کی جس پر مجرم کے بلیک وارنٹ تاریخ مقررکرکے کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیئے گئے،مجرم کو 30ستمبر کوکوٹ لکھپت جیل میں پھانسی دی جائے گی، سیشن جج لاہور نے مجرم کے آخری بیان کے لئے مجسٹریٹ قمر زمان کو مقرر کردیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...