زین قتل کیس :مصطفی کانجو کی درخواست ضمانت خارج

زین قتل کیس :مصطفی کانجو کی درخواست ضمانت خارج
زین قتل کیس :مصطفی کانجو کی درخواست ضمانت خارج

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زین قتل کیس میں ملوث مصطفی کانجو کی درخواست ضمانت خارج کردی عدالت نے قرار دیا کہ ابھی استغاثہ کے گواہ باقی ہے ایسی صورت میں ضمانت نہیں لی جا سکتی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جنوبی چھاﺅنی پولیس نے زین قتل کیس کے مرکزی ملزم مصطفی کانجو کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔عدالت میں مقدمے کے مدعی اور 4گواہوں کے منحرف ہونے پر وکیل صفائی کی طرف سے مصطفی کانجوکی درخواست ضمانت دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ مصطفی کانجو کیس میں پراسکیوشن کے پاس کوئی ثبوت موجود نہیں ہے ،اس کو ضمانت پر رہا کیا جائے عدالت میں پراسکیوشن کی طرف سے درخواست دی گئی کہ ابھی ان کے پاس چشم دید گواہ موجود ہیں یہ وہ گواہ ہیں جو ذخمی ہوئے تھے۔

عدالت نے دونوں کی بحث کے بعد مصطفی کانجو کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا۔عدالت نے قرار دیا کہ ابھی کیس کے گواہ ختم نہیں ہوئے ایسی صورت میں ملزم کی ضمانت نہیں لی جا سکتی ۔عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے پراسکیوشن کو 30ستمبر کو تمام گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : لاہور


loading...