عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر 7ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر 7ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم
عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر 7ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج حامد خان اور مظہر سلیم رامے نے عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر 7تھانوں کے ایس ایچ او زکے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم جاری کردیاہے ۔ایڈیشنل سیشن ججوں کی عدالتوں میں اندراج مقدمے کی سماعت کی جارہی ہے عدالت میں پولیس کی طرف سے مقدمات درج نہ کرنے پر سائلین کی طرف سے عدالتوں سے رجوع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

عدالت میں اندراج مقدمے کی درخواستوں دائر ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج حامد خان اور مظہرسلیم رامے نے پولیس کا موقف معلوم کرنے کے لئے متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او کو طلبی کے نوٹس جاری کیے بعض کیسوں میں مقدمات درج کرنے کے احکامات بھی دیئے لیکن ایس ایچ او کی طرف سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے سی سی پی او کو7ایس ایچ او زکے خلاف 155سی کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا جن ایس ایچ او کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں تھانہ جنوبی چھاﺅنی، نواں کوٹ، فیکٹری ایریا، مصری شاہ، شادباغ، ڈیفنس بی اور لوئر مال کے ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

مزید :

لاہور -