پانچ مرلے کا مکان ، پانی کا بل 86ہزار،عدالت نے ایم ڈی واسا سے جواب مانگ لیا

پانچ مرلے کا مکان ، پانی کا بل 86ہزار،عدالت نے ایم ڈی واسا سے جواب مانگ لیا
پانچ مرلے کا مکان ، پانی کا بل 86ہزار،عدالت نے ایم ڈی واسا سے جواب مانگ لیا

  



لاہور(نامہ نگار)سول جج شرافت علی ناصر نے 5مرلے کے مکان کا پانی کا ایک ماہ کا بل 86ہزارروپے بھجوانے پر ایم ڈی واسا سے 28اکتوبر تک جواب طلب کرلیاہے۔سول جج شرافت علی ناصر کی عدالت میں گڑھی شاہو کے رہائشی منظور احمد نے اپنے وکیل کی وساطت سے ایم ڈی واسا کو فریق بناتے ہوئے دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ اس کا 5مرلے کا مکان ہے جس میں پانی کا بل ہمیشہ ہزار سے 1200روپے ماہانہ آتا تھا اس بار واسا کی طرف سے اس کو 86 ہزارروپےپانی کا بل بھجوا دیا گیا اتنا زیادہ بل دیکھ کر اس کے والد کو دل کی تکلیف ہو گئی کیونکہ وہ غریب لوگ ہیں کیسے اتنا زیادہ بل ادا کر سکتے ہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ ان کو ذہنی اذیت پہنچانے پر ایم ڈی واسا اور ان کے عملے کے خلاف کارروائی کی جائے اور ساتھ ہی واسا کو بل ٹھیک کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ایم ڈی واسا سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...