پاکستانی حج مشن کی سردمہری سے پاکستانی حجاج اور کمیونٹی کے افراد پریشان

پاکستانی حج مشن کی سردمہری سے پاکستانی حجاج اور کمیونٹی کے افراد پریشان
پاکستانی حج مشن کی سردمہری سے پاکستانی حجاج اور کمیونٹی کے افراد پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) پاکستانی حج مشن کی سرد مہری سے پاکستانی حجاج اور کمیونٹی کے افراد پریشان ہیں، حجاج اور کمیونٹی کے افراد پاکستانی حج مشن کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں مگر ان کو بس یہی بتایا جاتا ہے کہ بعد میں آﺅ چیک کررہے ہیں، جبکہ حجاج کا کہنا ہے کہ پاکستانی حج مشن کا عملہ کمروں میں براجما ہے اور فیلڈ میں جاکر چیک نہیں کررہا جبکہ ہم اپنے پیاروں کی تلاش میں سرگرداں ہیں جو منیٰ کے سانحہ میں ہم سے بچھڑ گئے ہیں یا لاپتہ ہیں، انہوں نے کہا کہ عملے کے ہسپتالوں میں جاکر روز پتہ کرنا چاہیے اور پھر پریشان حال لوگوں کو اس کی صحیح اور مکمل اطلاع دینی چاہیے مگر ایس انہیں ہو رہا۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے
حجاج کا کہنا تھا پاکستانی حج عملہ اتنی بڑی تنخواہیں لیتا ہے اور ان کی اطلاع کے مطابق سارا سال ”ویلیاں کھانا“ ہے یعنی حج سیزن کے علاوہ ان کو کوئی کام نہیں ہوتا اور ٹھنڈے کمروں اور گاڑیوں کے مزے اڑاتے ہیں جبکہ کام کے دنوں میں ادھر ادھر ہوجاتے ہیں۔ حجاج کرام اور پریشان پاکستانیوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان حج مشن کے آفیسروں اور عملے کے خلاف ایکشن لیا جائے جو عملہ بمع ڈاکٹر جنرل حج تو کررہا ہے مگر ڈیوٹی نہیں کررہا۔ حجاج کا کہنا ہے کہ کیا ڈیوٹی میں حج بھی ہوجاتا ہے۔ پاکستانیوں نے کہا کہ ڈی جی صاحب اپنی سیلفیاں بنا کر تو لگارہے ہیں لیکن لاپتہ پاکستانیوں کا پتہ نہیں دے رہے۔

ایئر ہوسٹس مسافر کے ساتھ جہاز کے باتھ روم میں قابل اعتراض حرکات کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی