تحریک انصاف کا پریڈ ایونیو پر جلسہ کرنے پر اصرار، انتظامیہ کا انکار، اجازت نہ ملی تو دھرنا دیں گے: فیصل جاوید

تحریک انصاف کا پریڈ ایونیو پر جلسہ کرنے پر اصرار، انتظامیہ کا انکار، اجازت ...
تحریک انصاف کا پریڈ ایونیو پر جلسہ کرنے پر اصرار، انتظامیہ کا انکار، اجازت نہ ملی تو دھرنا دیں گے: فیصل جاوید

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف 4 اکتوبر کا جلسہ پریڈ ایونیو پر کرنے کیلئے ڈٹ گئی ہے جبکہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ریڈزون میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءفیصل جاوید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف پریڈ ایونیو پر جلسہ کرنا چاہتی ہے تاہم انتظامیہ کا موقف ہے کہ جلسہ ایکسپریس وے پر کر لیا جائے جو کہ ممکن نہیں۔ فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وہ کل دوبارہ انتظامیہ سے ملاقات کر کے مذاکرات کریں گے اور پریڈ ایونیو پر جلسہ کرنے کی اجازت طلب کریں گے اور اگر انتظامیہ نے اجازت نہ دی تو دھرنا دیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چار اکتوبر کے جلسے کیلئے ڈی جے بٹ سمیت ساﺅنڈ سسٹم فراہم کرنے والے دیگر لوگوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاہم کل حتمی فیصلہ کیا جائے گا کہ یہ تمام انتظامات کسے سونپے جائیں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...