بیرون ملک دورے پر گیا تو گفتگو کرنے والے ہر شخص نے آرمی چیف سے متعلق ایک ہی سوال پوچھا: حسن نثار

بیرون ملک دورے پر گیا تو گفتگو کرنے والے ہر شخص نے آرمی چیف سے متعلق ایک ہی ...
بیرون ملک دورے پر گیا تو گفتگو کرنے والے ہر شخص نے آرمی چیف سے متعلق ایک ہی سوال پوچھا: حسن نثار

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف تجزیہ نگار حسن نثار نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل بیرون ملک دورے پر جن لوگوں سے بھی ملاقات ہوئی سب نے ایک ہی سوال پوچھا کہ  کیا آرمی چیف جنرل راحیل شریف چلے تو نہیں جائیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ“میں آرمی چیف کی مقبولیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ جنرل راحیل شریف آسمان سے تارے تو توڑ کر نہیں لائے پھر بھی اتنی مقبولیت کی وجہ کیا ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مدتوں کے بعد پاکستانی جو دیکھ رہے ہیں وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ کوئی ایماندار شخص اپنے ساتھیوں سمیت سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں ۔آرمی چیف نے چاند تارے نہیں توڑے بلکہ صحیح معنوں میں اپنا حق ادا کر رہے ہیں اور اپنے منصب کے ساتھ انصاف کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے قوم کو سکھ کا سانس دیا اس وجہ سے قوم جنر ل راحیل شریف کے گن گا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف سکینڈل فری انسان ہیں ۔جنر ل راحیل شریف دیانتدار اور شجاعت سے بھر پور ہیں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں