جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ، ایک اہلکارشہید

جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ ، ایک اہلکارشہید

  

میرانشاہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اورتین زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایاگیا ۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید :

وزیرستان -