زونگ 4G کی دعوت پر مستحق طلبہ کا کمپنی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور پاک چین دوستی کا عملی مشاہدہ کروایا گیا

زونگ 4G کی دعوت پر مستحق طلبہ کا کمپنی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ...

  

لاہور(پ ر)پاکستان کے سب سے بہترین4G نیٹ ورک زونگ4G نے حال ہی میں اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوں کے ضمن میں مشال ماڈل سکول کے دس نمایاں طلباء و طالبات کو اپنے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کروایا۔ واضح رہے کہ زونگ کے رضاکار پروگرام' ایک نئی امید'کے تحت یہ پروگرام اس امر کا غماز ہے کہ زونگ اپنی پارٹنر آرگنائزیشنز کے ساتھ مل کر معاشرے میں بہتری لانے کیلئے پر عزم ہے۔طلبہ کو زونگ کے مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا گیا جہاں انہیں ایک کامیاب بین الاقوامی کمپنی کے اطوار سے آگاہی ملی۔ طلبہ کو زونگ4G کے جدید ترین کسٹمر کانٹیکٹ سنٹر کا دورہ کروایا گیا ، یہاں انھوں نے مختلف امور کا مشاہدہ کیا۔اس شعبہ میں طلبہ کیلئے قیادت اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے حوالے سے متعدد سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا جن میں انھوں نے دلچسپی سے حصہ لیا ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں مشال ٹرسٹ کی ڈائریکٹر زیبا حسین نے زونگ4G کے ' ایک نئی امید'رضاکار پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ زونگ کے ساتھ کام کر کے ہمارے طلباء و طالبات کو ترقی کی نئی راہیں تلاش کرنے کا بھر پور موقع میسر ہو ا ہے۔

ہم ان تمام رضاکاروں کی ہمت، حوصلے اور جذبے کو سراہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ باقی ادارے بھی اسی طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔

زونگ 4G اس وقت پاکستان میں سب سے وسیع اور مضبوط4G نیٹ ورک چلا رہا ہے۔اپنے نیٹ ورک کو آنے والے دنوں میں مزید وسعت دیتے ہوئے زونگ 4G پر عزم ہے کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے معاشرے میں بہتری لائی جائے گی۔

مزید :

کامرس -