پی سی ایم اے کا دوسرا سالانہ اجلاس عام آج لاہورمیں ہوگا

پی سی ایم اے کا دوسرا سالانہ اجلاس عام آج لاہورمیں ہوگا

  

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن( پی سی ایم اے) کا دوسرا سالانہ اجلاس عام جمعہ، 29 ستمبر، 2017 کو جوہر ٹاؤن کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہو رہا ہے جس میں پی سی ایم اے کے سالانہ انتخاب 2017 کے نتائج کا رسمی طور پر اعلان کیاجائے گا اور نو منتخب عہدیداران اپنے عہدوں کا چارج سنبھالیں گے۔ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اقبال قدوائی نے اپنے ایک بیان میں بتا یا ہے کہ ایف بی آر کے ممبر کسٹمز محمد زاہد کھوکھر مذکورہ اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر رہے ہیں۔

جبکہ اجلاس کے ایجنڈہ کے تحت مقامی کیمیکل انڈسٹری کو عالمی انڈسٹری سے مربوط کرنے کے حوالے سے شروع کئے پروگرام ریسپونسبل کئر کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ نیز اجلاس میں پی سی ایم ا ے کی سالانہ آڈٹ رپورٹ بھی2017-18 پیش کی جائے گی۔اس موقع پر نومنتخب چیئرمین زبیر ایف طفیل، سینئر وائس چیئرمین ظفر محمود اور وائس چیئرمین عبدالقیوم بھی خطاب کریں گے۔

مزید :

کامرس -