کپاس کی فصل متعلق جائزہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس اکتوبر میں ہو گا

کپاس کی فصل متعلق جائزہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس اکتوبر میں ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) کپاس کی فصل متعلق جائزہ کمیٹی (سی سی اے سی) کا دوسرا اجلاس اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں ہو گا جس میں رواں سیزن 2017-18ء میں کپاس کی فصل کا جائزہ لیا جائے گا۔ کاٹن کمشنر ڈاکٹر خالد عبداﷲ نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل پرویز ملک اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں کپاس کی فصل سمیت مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اس کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ اجلاس میں ٹیکسٹائل صنعت، صوبائی حکومتوں اور جنرز ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
kam/mhn/ifa-zah 1718

مزید :

کامرس -