دبئی ایئرپورٹ سے 28 لاکھ مسافروں کا سفر

دبئی ایئرپورٹ سے 28 لاکھ مسافروں کا سفر

  

دبئی (این این آئی) دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گزشتہ ماہ اگست کے دوران 28لاکھ سے زائد مسافروں کی ریکارڈ تعداد نے سفر کیا۔ یہ رواں سال کے دوران سفر کرنیوالے افراد کی ریکارڈ تعداد ہے۔دبئی ایئرپورٹس آپریٹر کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مسافروں کا اس سیزن میں رش، خاص طور پر متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کی نئے تعلیمی سال کے آغاز پر وطن واپسی کی وجہ سے ہے۔

۔اگست میں مسافر ٹریفک 8,233,311 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں یہ تعداد 7,727,105 ریکارڈ کی گئی جو 6.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔یہ مسافر ٹریفک امسال کے پہلے 8ماہ کے دوران 59,353,368 ریکارڈ کی گئی جو 2016 کی اسی مدت کے دوران55,851,14 کے اعداد و شمار کے مقابلہ میں 6.3 فیصد زیادہ ہے۔

مزید :

کامرس -