نسٹ کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں انٹرنیشنل سی ایس ٹی ورکشاپ کاانعقاد

نسٹ کے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں انٹرنیشنل سی ایس ٹی ورکشاپ کاانعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)نسٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے مائیکرو اینڈ ملی میٹر۔ ویوسٹڈیز نے کمپیوٹر سیمولیشن ٹیکنالوجی (CST)جرمنی کے تعاون سے 3روزہ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن کاانعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے پندرہ سالوں کی کامیاب تکمیل پر منعقد کی گئی۔ ورکشاپ کیلئے ہائر ایجویکشن کمیشن، نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC)رہوڈزاینڈ شوارز(R&S)اور ٹیلک الیکٹرونکس اینڈ مشینری (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے تعاون کیا۔ڈاکٹر آصف رضا، پرو ریکٹر (اکیڈیمکس) نسٹ مہمان خصوصی تھے۔ پرنسپل RIMMS، ایئروائس مارشل شاہد نیاز نے حاضرین کو خوش آمدید کہا جس کے بعد پرو ریکٹر نے خطاب کیا۔ورکشاپ میں 150سے زائد افراد بشمول طلبہ مختلف یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبرز اور پرائیویٹ اور گورنمنٹ سیکٹرز کے اداروں کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

مزید :

کامرس -