فیڈریشن الیکشن میںیو بی جی اپوزیشن گروپ کا صفایا کردے گا،ایس ایم منیر

فیڈریشن الیکشن میںیو بی جی اپوزیشن گروپ کا صفایا کردے گا،ایس ایم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (این این آئی)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیرنے یوبی جی کارکنان اور رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ دسمبر میں ہونے والے ایف پی سی سی آئی الیکشن کیلئے بھرپورتیاریاں شروع کردیں،اس بار فیڈریشن الیکشن میںیو بی جی کے موقع امیدوار اپنے ووٹوں کی طاقت سے اپوزیشن گروپ کا صفایا کردیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یو بی جی سندھ کورکمیٹی کے چیئرمین خالدتواب کی صدارت میں انکی رہائشگاہ پرہونے والے صوبائی کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں خصوصی طور پر کے پی کے سے آئے ہوئے یو بی جی کے رہنما سینیٹرالیاس احمدبلور،سینیٹر عبدالحسیب خان،ایف پی سی سی آئی کے قائمقام صدر ولی خان،یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز،عبدالسمیع خان،یو بی جی کینیڈا کے صدر نوید بخاری، ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ، ممتاز شیخ،شاہین الیاس سروانہ،وسیم وہرہ،نوراحمدخان،شیخ شکیل احمد ڈھینگڑا ،زاہد سعید،حنیف گوہر، ناصر الدین شیخ،ندیم کشتی والا،ملک خدا بخش، منیر سلطان، مسعود نقی، ڈاکٹر شہزاد ارشد،آتم پرکاش،ذوالفقار شیخ،عرفان سروانہ، اکرام راجپوت،سلمان احمد، میاں ارشد فاروق ، سمیر میر شیخ،ناہیدمسعود،رضوانہ شاہد،سعید شفیق،عثمان شیخ بھی شریک تھے۔
ایس ایم منیر نے کہا کہ ہم نے ایف پی سی سی آئی کو مضبوط بنایا اور وہاں کے بگڑے ہوئے معاملات بہتر بنائے، یونائٹیڈ بزنس گروپ بزنس کمیونٹی کو متحد رکھ کر معاشی مضبوطی کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا، ہمیں متحد رہ کر ہی ملکی ترقی وخوشحالی اور کاروباری برادری کے مفاد میں کام کرنا ہوگا۔ اجلاس میں کورکمیٹی کے اراکین نے تمام یو بی جی لیڈران پر اعتماد کرتے ہوئے یقین کا اظہار کیاکہ یو بی جی کی ملک گیر بڑھتی ہوئے مقبولیت کے باعث آئندہ فیڈریشن الیکشن میں اپوزیشن راہ فرار اختیار کرلے گی۔ خالدتواب نے کہا کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ اتحاد اورڈسپلن کی علامت ہے،

افتخار علی ملک اور ایس ایم منیر کی سربراہی میںیو بی جی سے منتخب فیڈریشن کے عہدیداران نے تین سال بے مثال کامیابی حاصل کرکے بزنس کمیونٹی کی بھرپور خدمت کی ہے اور اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیئے ہیں ۔یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز نے کہا کہ یوبی جی کے تمام لیڈران ایک کارکن کی مانند پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کو متحد رکھ کر تجارت وصنعت کی ترقی اور معاشی مضبوطی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ممتاز شیخ نے کہا کہ سندھ میں چیمبرزآف کامرس میں ہونے والے انتخابات میں 90فیصدیو بی جی کے حامی کامیاب ہوچکے ہیں۔گروپ کی کورکمیٹی کے اجلاس میں یو بی جی کے مرکزی عہدیداران نے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ اپوزیشن کی جانب سے نامناسب الفاظ پر مشتمل بیانات کے جواب اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے دیا جائے۔

مزید :

کامرس -