زراعت پاکستان کیلئے زرمبادلہ کا اہم ذریعہ بن جائے گی : ایف پی سی سی آئی

زراعت پاکستان کیلئے زرمبادلہ کا اہم ذریعہ بن جائے گی : ایف پی سی سی آئی

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدرزبیر طفیل نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں زرعی ترقی کے نئے دور کاآغاز ہو گیا ہے جبکہ زرعی اجناس میں تجارت کی اہمیت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ دنیا کی آبادی میں اضافہ کے ساتھ زراعت کی اہمیت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس سے نت نئے مواقع اور مسائل سامنے آ رہے ہیں جبکہ عالمی سطح پر زرعی تجارت کی آزادی کی رفتار سست ہے جسکی وجہ پروٹیکشن ازم ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل نے یہ بات جنیوا میں ڈبیلو ٹی او کے پروگرام ’نئے دور کی زرعی تجارت‘ میں پاکستان کے نجی شعبہ کی نمائندے کی حیثیت سے تقریر کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ زرعی تجارت کی ترقی نے دنیا میں لوگوں کو کم قیمت پر بہتر غذا کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے مگر ابھی اس ضمن میں ہمیں بہت کچھ کرنا ہو گا۔ پاکستانیوں کی اکثریت زراعت سے وابستہ ہے جبکہ ہماری ساٹھ فیصد برامدات بھی اس شعبہ سے وابستہ ہیںیہ شعبہ دنیا بھر میں اربوں لوگوں کے روزگار کا زریعہ ہے مگر اسے کئی ممالک میں وہ اہمیت نہیں مل رہی جو ملنی چائیے۔ زبیر طفیل نے کہا کہ اگر زرعی پیداوار کیلئے مشہور ممالک اپنی پالیسی میں سے مقامی مفادات کا عنصر خارج کر دیں اور عالمی سطح پر سوچیں تو بھوک کا نام و نشان مٹ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ زرعی تجارت کو لبرل بنانے کی رفتار سست ہے کیونکہ اکثر ممالک اسکے سیاسی ردعمل سے خوفزدہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی کیلئے کاشتکار کو خوشحال بنانا سب سے زیادہ ضروری ہے جسکے لئے انھیں سستے قرضوں اور مداخل پر سبسڈی دینے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں زراعت کی اہمیت کو تسلیم کیا جا رہا ہے۔

اور حکومت اس شعبہ کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے

جبکہ سی پیک کی وجہ سے بڑی تعداد میں چینی سرمایہ کار زراعت میں انوسٹمنٹ کے خواہاں ہیں جن کی دیکھا دیکھی دیگر ممالک سے بھی سرمایہ کاری آ ئے گی اور زراعت مستقبل میں پاکستان کیلئے زر مبادلہ کمانے کا ایک اہم زریعہ بن جائے گا۔زبیر طفیل نے حاضرین کے کئی سوالات کے جوابات بھی دئیے اور کئی ممالک کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کیں جبکہ وزیر تجارت اور دیگر پاکستانی حکام نے انکی تقریر اور خدمات کو بھی سراہا۔

مزید :

کامرس -