کیٹ ونسلیٹ کی نئی فلم ’’ ماونٹین بٹوین ‘‘6 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

کیٹ ونسلیٹ کی نئی فلم ’’ ماونٹین بٹوین ‘‘6 اکتوبر کو ریلیز ہوگی
 کیٹ ونسلیٹ کی نئی فلم ’’ ماونٹین بٹوین ‘‘6 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

  

لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی نئی ہالی وڈ فلم’’ماونٹین بیٹوین آس‘‘کا نیا ٹریلر منظرعام پر آگیاہے۔ اس فلم میں اداکارہ کیٹ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم ایک طیارے کے حادثے کی کہانی ہے جس میں دو زندہ بچ جانیوالے افراد اور ان کی زندگی پر مبنی ایک رومانوی فلم ہے۔ فلم امریکہ کے مشہور ناول نگار چارلس مارٹن کی کتاب سے ماخوذ ہے۔فلم میں کیٹ کے ساتھ اداکار ادرس البا دکھائی دیں گے۔ یہ ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں پیش کی جاچکی ہے۔مذکورہ فلم20 ویں سینچری فوکس کے بینر تلے6اکتوبر کو سینما اسکرین پر ریلیز کی جائیگی۔

مزید :

کلچر -