پدماوتی گوری جبکہ دیپکا سانولی، فلمی شائقین سیخ پا ہوگئے

پدماوتی گوری جبکہ دیپکا سانولی، فلمی شائقین سیخ پا ہوگئے
 پدماوتی گوری جبکہ دیپکا سانولی، فلمی شائقین سیخ پا ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (آئی این پی) بالی وڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی تاریخی واقعات پر فلمیں بنانے کے حوالے سے مشہور ہیں تاہم ان کی ہر فلم کسی نہ کسی تنازع میں ضرور گھِر جاتی ہے۔حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم پدماوتی کا پوسٹر جاری ہوا جس میں فلم کی ہیروئن دیپکا پڈوکون کو رانی پدما وتی کے روپ میں دکھایا گیا ہے تاہم ہندوستانی شہری اور خصوصاًفلمی شائقین اس کردار کے لئے دیپکا کو منتخب کرنے پر سیخ پا ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ رانی پدما وتی کافی خوبصورت اور گوری تھیں جبکہ دیپکا کی رنگت سانولی ہے لہٰذا وہ اس کردار کے لئے درست انتخاب نہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہندوستانی شہریوں نے دیپکا کو کاسٹ کرنے پر فلمسازوں پر خوب تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی تاریخ کو مسخ کر کے پیش کریں گے۔

مزید :

کلچر -