آشا بھوسلے کے مومی مجسمے کی رونمائی اگلے ماہ ہو گی

آشا بھوسلے کے مومی مجسمے کی رونمائی اگلے ماہ ہو گی
 آشا بھوسلے کے مومی مجسمے کی رونمائی اگلے ماہ ہو گی

  

لندن (آئی این پی)ہندوستانی مشہور گلوکارہ آشا بھوسلے مدھر آواز کی مالک ہیں۔ ان کا شمار لیجنڈ گلوکاروں میں کیاجاتاہے۔لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کے مومی مجسمے کی رونمائی اگلے ماہ ہندوستان کے شہردہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں کی جائے گی۔درجنوں سدا بہار گیت پیش کرنیوالی آشا بھوسلے کا مومی مجسمہ13اکتوبر کو رونمائی کیلئے پیش کیاجارہاہے۔ مارلن اینٹرٹینمنٹ کی جانب سے ہندوستانی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دہلی شہر میں مادام تساؤ میوزیم کھلنے جارہاہے جہاں بالی وڈ سمیت ہندوستان کی اہم شخصیات کے مومی مجسمے رکھے جائیں گے۔

مزید :

کلچر -