9اور 10محرم الحرام کو تھیٹر ،سینما گھر بند رہیں گے
لاہور (فلم رپورٹر)9اور 10محرم الحرام کے احترام میں پنجاب بھر کے تمام تھیٹر اور سینما گھر بند رہیں گے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی 9اور 10محرم کو پنجاب کے تمام تھیٹر اور سینما گھروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم 10محرم کے بعد دوبارہ سے سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا ۔