میں اپنے بچوں کو اپنی کہانی خود سناؤں گا: سنجے دت

میں اپنے بچوں کو اپنی کہانی خود سناؤں گا: سنجے دت
 میں اپنے بچوں کو اپنی کہانی خود سناؤں گا: سنجے دت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی:(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے سنجوبابا اداکارسنجے دت کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات کا کوئی ڈر نہیں اگر ان کے بچے ان کی زندگی کی کہانی جان کر ان سے نفرت کرنے لگیں۔سنجے دت کی زندگی کسی فلم سے کم نہیں اس میں ایکشن ، محبت، غم اور پچھتاوے سمیت وہ تمام عناصر شامل ہیں جو کسی بھی مصالحہ فلم کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سنجے دت اور ان کی زندگی سے جڑی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھارتی میڈیا میں بڑی خبر بن جاتی ہے ، سنجو بابا کی زندگی اتنی دلچسپ ہے کہ بھارت کے صف اول کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے ان کی زندگی پر فلم ہی بناڈالی جس کاانتظار شائقین بے صبری سے کررہے ہیں۔سنجو نے کہا کہ جو جیل میں برسوں گزار چکا ہو اسے بھلا کر زندگی میں آگے بڑھنا بالکل آسان نہیں ہوتا لیکن میں سب کچھ بھلانے کی کوشش کررہا ہوں کیونکہ یہی ایک طریقہ ہے ان سب سے پیچھا چھڑانے کا۔اپنی زندگی کی کہانی اپنے بچوں کو بتانے کے حوالے سے سنجے دت کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دونوں جڑواں بچوں اقرا اور شاہران کے بڑے ہونے کا انتظار کررہے ہیں
تاکہ انہیں اپنی زندگی کی کہانی بتاسکیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کا بالکل بھی ڈر نہیں ہے کہ میری کہانی سننے کے بعد میرے دونوں بچے مجھ سے نفرت کرنا شروع کردیں کیونکہ یہی سچائی ہے ، مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کسی اور کے بتانے سے پہلے میں انہیں اپنی زندگی کی حقیقت سے آگاہ کردوں اور جب وہ میرے بارے میں سب کچھ جان لیں گے تو وہ غلطیاں نہیں دہرائیں گے جو میں نے کیں۔

مزید :

کلچر -