متحد ہو کر اسلام دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ،زارا شیخ

متحد ہو کر اسلام دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ،زارا شیخ
 متحد ہو کر اسلام دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ،زارا شیخ

  

لاہور ( فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل زارا شیخ نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں ہمیشہ سے مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرتی رہی ہیں اور کسی نہ کسی طرح سے مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کے در پے رہی ہیں ، ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی دنیا نے آنکھیں بند کررکھی ہیں جبکہ امت مسلمہ کی بھی کوئی آواز اس طریقے سے بلند نہیں ہو رہی جو اس وقت حالات کا تقاضا ہے۔ اگر آج بھی ہم نے عقل کے ناخن نہ لیے تو اسلام دشمنوں کی امت مسلمہ کو کمزور کرنے کی سازشیں کامیاب ہو جائیں گی ۔ ان حالات مین امت مسلمہ کا اتحاد لازمی ہو چکا ہے تاکہ اسلام دشمن طاقتوں سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔ زارا شیخ نے کہا کہ کشمیر ، برما اور فلسطین میں ہونے والے مظالم پر تمام مسلم ممالک کو اکٹھے ہوکر اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنی چاہیے ۔

مزید :

کلچر -