انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 6رنز سے شکست دے دی

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 6رنز سے شکست دے دی
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 6رنز سے شکست دے دی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لا ئن) انگلینڈ نے سیریز کے چوتھے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 6رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ نے 357رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 5وکٹوں پر 258رنز بنائے جبکہ 89گیندوں پر 99رنز درکار تھے لیکن بارش نہ رکنے  کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اوول کرکٹ گراﺅنڈ میں جاری میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 357رنز کا مشکل ہدف دیا، تاہم انگلینڈ کے اوپنرز نے عمدہ بلے بازی کی اور 126رنز کی شراکت داری قائم کی، جیسن روئے 84رنز بنا کر شائے ہوپ کوکیچ تھما بیٹھے، جونی بیرسٹو نے 39رنز بنائے، جو رووٹ 14جبکہ کپتان مورگن نے 19رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، لیکن معین علی اور جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35اوورز میں مجموعہ 258تک پہنچا دیا، اس دوران بارش کے باعث میچ ختم کر دیا گیا، معین علی نے 48اور بٹلر نے 43رنز بنائے، ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت انگلینڈ کو 6رنز سے فتح یاب ٹھہرایا گیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزری جوزف نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے تمام 5کھلاڑیوں کوآﺅٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں کے نقصان پر 356رنز بنائے، اوپنر نے شاندار 176رنز کی اننگ کھیلی لیکن بد قسمتی سے زخمی ہو کر میچ چھوڑ کر جانا پڑا، لیوس نے 7چھکے اور 17چوکوں کی مدد سے 130گیندوں پر 176رنز بنائے، کپتان جیسن ہولڈر نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 62گیندوں پر 77رنز بنائے، جیسن محمد نے 46رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے 3کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جبکہ پلنکٹ اور عادل رشید کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین سیریز کا آخری میچ 29ستمبر بروز جمعہ روز باول کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں 3-0کی نا قا بل شکست برتری حاصل ہے۔

مزید :

کھیل -