آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
ستمبر28 جمعرات۔ سوچ مثبت ہونے سے بہت سے مسائل کا خاتمہ ہو گا۔ غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔خواہ مخواہ کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔
برج ثور
ستمبر28 جمعرات۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔
برج جوزا
ستمبر28 جمعرات۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ نصیب یاوری کر سکے گا اور درپیش شدہ مسائل حل ہو سکیں گے۔کاروبار میں خاطر خواہ فائدہ حاصل ہوگا۔
برج سرطان
ستمبر28 جمعرات۔ اپنے آپ کو تر و تازہ محسوس کریں گے۔ ڈرائیونگ کے دوران محتاط رہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ نہ اپنائیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔ بچوں کی طرف خاص توجہ رہے گی۔
برج اسد
ستمبر28 جمعرات۔ غصے اور جذبات پر قابو رکھئے اور صبر و تحمل سے کام لیں ورنہ لڑائی جھگڑے اور نقصان کا اندیشہ ہے۔ الفاظ کی ادائیگی سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو۔
برج سنبلہ
ستمبر28 جمعرات۔ ملازم پیشہ افراد کیلئے یہ ہفتہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا۔ سواری لے سکیں گے۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکیں گے۔بہت سے کام خود بخود سُدھر جائیں گے۔
برج میزان
ستمبر28 جمعرات۔ مالی مسائل کا بھی خاتمہ ہوگا اور شراکتی کاموں کو فروغ ملے گا۔ روحانیت کے شوق میں اضافہ ہو سکے گا۔قانونی معاملات سے گریز کرنا بہتر رہیگا۔ حاسدین زیر ہو سکیں گے۔
برج عقرب
ستمبر28 جمعرات۔ جذبات و غصے پر قابو پانے کی کوشش کیجئے ورنہ نقصان دہ ثابت ہوگا۔ بچے راحت کا باعث ہونگے ۔ بیرون ملک سفر میں ابھی کچھ تاخیر ہے۔
برج قوس
ستمبر28 جمعرات۔ غلط فہمیوں کے بادل چھٹ سکیں گے اور گھریلو ماحول خوشگوار ہو گا۔ معاملات محبت مزید بہتر ہونے سے آپ خود کو فریش محسوس کریں گے۔ خوراک کا خاص خیال رکھیں۔
برج جدی
ستمبر28 جمعرات۔ مالی پوزیشن مزید مستحکم ہو سکے گی۔ جلد بازی سے گریز کریں۔ ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔زیادہ تر توجہ تخلیقی کاموں کی طرف رہے گی۔ آرٹ کے شعبہ میں دلچسپی بڑھے گی۔
برج دلو
ستمبر28 جمعرات۔ کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔ دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔
برج حوت
ستمبر28 جمعرات۔ کاروباری سفر فائدہ مند رہے گا۔ روحانیت کے شوق کو فروغ حاصل ہوگا۔ دوست احباب کی وجہ سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ ہمسائیوں کا تعاون حاصل ہوگا۔