سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنیوالے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر

سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنیوالے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر

  

ابوظبی (نیٹ نیوز)سرفراز احمد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے پاکستان کے پانچویں وکٹ کیپر ہوں گے، اس سے قبل امتیاز احمد، وسیم باری، راشد لطیف اور معین خان یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔کپتان سرفراز احمد کو اب تک 9 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قیادت کا موقع ملا ،مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد انھیں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا گیا تھا، پہلی آزمائش مہمان سری لنکن ٹیم کیخلاف آج جمعرات کو ابوظبی میں شروع ہونے والے میچ میں ہوگی۔ پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین اظہر علی کو ٹیسٹ کرکٹ میں کیریئر کے 5 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 32 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ اظہر علی آج سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پانچ ہزار رنزوں کے ہندسے کو عبور کر لیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -