بیس بال سٹار ایڈیسن رسل کی میچ کے دوران شائقین سے ٹکر

بیس بال سٹار ایڈیسن رسل کی میچ کے دوران شائقین سے ٹکر

  

نیویارک (نیٹ نیوز)امریکی بیس بال سٹار ایڈیسن رسل نے شائقین کے دل جیت لئے ، کھلاڑی کی ٹکر پر کھانے سے محروم ہوجانے والے شائق کو خود لنچ پیش کیا ، سیلفیاں بھی بنوائیں ۔ کھلاڑی کے مثبت رویے پر شائقین خوشی سے نہال ہوگئے ۔امریکی بیس بال سٹار ایڈیسن رسل کیچ پکڑنے کی کوشش میں تماشائیوں میں جاگرے ۔ ان کی ٹکر سے ایک تماشائی کا کھانا زمین پر جاگرا ۔ ایڈیسن رسل نے دوران میچ شائق کو کھانے کی نئی پلیٹ پیش کی اور خوب سیلفیاں بنوائیں ۔ پورا سٹیڈیم بیس بال سٹار کی عاجزی پر گونج اٹھا ۔ امریکن بیس بال لیگ کے اس میچ میں شکاگو کبز نے سینٹ لوئس کلب کو شکست دی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -