سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کے بچوں میں تقرری لیٹرز تقسیم
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقاراحمد گھمن نے سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کے بیٹوں کو ملازمین کوٹہ کے تحت تقرری کے لیٹرز دیدیئے ہیں۔ اس حوالے سے سپورٹس بورڈ پنجاب میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب نے 33ملازمین کے بیٹوں میں تقرری کے لیٹرز تقسیم کئے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ بچوں کے والدین نے سپورٹس بورڈ پنجاب میں عرصہ دراز تک محنت اور لگن سے کام کیا ہے، آپ بھی اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک وقوم کی خدمت کریں اور ایمانداری، محنت سے فرائض سرانجام دیں، ملازمتیں ملنے والوں کو مبارکباد دیتا ہوں ، ملازمین کے بیٹوں کو کوٹہ کے تحت ملازمتیں خالصتاً میرٹ پر دی گئی ہیں۔