انگلش فٹبالر گیراتھ بیری نے زیادہ میچز کا ریکارڈ بنا دیا

انگلش فٹبالر گیراتھ بیری نے زیادہ میچز کا ریکارڈ بنا دیا

  

لندن (نیٹ نیوز)انگلش فٹبالر گیراتھ بیری نے انگلش پریمیئر لیگ میں زیادہ میچز کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔گیراتھ بیری نے پہلے اس میں ساجھے داری اختیار کی اور اب وہ ان سے آگے نکل گئے، ویسٹ برم وچ البیون کلب سے وابستہ بیری نے پیر کی شب آرسنل کیخلاف انگلش لیگ مقابلے میں حصہ لیا، یہ ان کے کیریئر کا 633واں میچ شمار ہوا، کلب نے اس تاریخی موقع پر انھیں ٹیم کی کپتانی بھی سونپ دی تھی، میچ سے قبل آرسنل اور ویسٹ بروم کے شائقین نے ان کا گرانڈ آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔بیری نے 17 برس کی عمر میں آسٹن ویلا کی جانب سے انگلش پریمیئر لیگ میں ڈیبیو کیا تھا۔

، جب2 مئی 1998 کو بطور متبادل گرانڈ میں انٹری دی تھی، وہ مانچسٹرسٹی اور ایورٹن میں بھی شامل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ کے ریان گگز632 میچز کے ساتھ اس ریکارڈ کے تنہا مالک تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -