ووہان ٹینس ،کیرولینا اور اگنسکا اپ سیٹ کے بعد ایونٹ سے باہر

ووہان ٹینس ،کیرولینا اور اگنسکا اپ سیٹ کے بعد ایونٹ سے باہر

  

بیجنگ (نیٹ نیوز)ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کیرولینا ووزنیکی اور اگنسکا اپ سیٹ کے بعد ایونٹ سے باہرہوگئیں، ماریہ سکاری ،سیمونہ ہالیپ، ایشلائی بارٹی اور گاربین مگوروزانے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ۔چین میں جاری ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں یونان کی ماریہ سکاری نے ڈنمارک کی کیرولینا ووزنیکی کو ہرا کر اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی ۔ فاتح کھلاڑی نے بآسانی کامیابی حاصل کر کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ پکی کر لی۔ سیمونہ ہالیپ نے روس کی ڈاریا کو ہرادیا۔سپین کی گاربین مگوروزایوکرائن کی لیسیا کوشکست دے کرتیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں ہیں۔،آسٹریلیا کی ایشلائی بارٹی نے پولینڈ کی اگنسکا راونسکاکوہرایا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -