جاز رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

جاز رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

  

مظفرآباد(سپورٹس ڈیسک) جاز رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ 2017کا باضابطہ آغاز مظفرآباد ، آزاد جموں و کشمیرمیں ہو گیا ہے۔لاہور قلندرز کی شراکت میں منعقد کیے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں 8ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا ۔ یہ ٹورنامنٹ 20اوورز کے فارمیٹ پر کھیلا جائے گا اور 9دن تک جاری رہے گا۔ٹورنامنٹ کے پول اے میں مظفرآباد، راولپنڈی، گجرانوالہ اور سرگودھا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ پول بی میں بہاولپور، لیہ، فیصل آباد اور لاہور کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پول اے کے میچ مظفرآباد اسپورٹس اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ پول بی کے میچ قذافی اسٹیڈیم ، لاہور، میں کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں وائس پریذیڈنٹ کارپوریٹ افیئرز ابرار خان نے کہا،’’پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے اور یہاں بہت ٹیلنٹ پایا جاتا ہے لیکن چھوٹے شہروں اور قصبوں سے آنے والے نئے کرکٹرز کی اسکاوٹنگ کے لیے انفراسٹرکچر کی کمی ہے ۔جاز رائزنگ اسٹارز کھلاڑیوں کی عالمی معیار کے مطابق گرومنگ اور تربیت کے ذریعے اس نئے ٹیلنٹ کودنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -