شین بانڈ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر

شین بانڈ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر شین بانڈ کو رواں برس آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ایشز سیریز سے قبل ٹیم کا فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا۔بانڈ سے قبل اس سے قبل اوٹس گبسن انگلش ٹیم کے ساتھ بطور باؤلنگ کوچ کام کر رہے تھے تاہم گبسن نے جنوبی افریقن ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے پیش نظر انگلینڈ کے ساتھ رائیں جدا کر لی تھیں۔ بدھ کو انگلش کرکٹ حکام نے ایشز سیریز کیلئے ٹیم کے اعلان کے ساتھ ہی کوچنگ اسٹاف کا بھی اعلان کر دیا اور بونڈ کینگروز کے خلاف ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ تک بطور فاسٹ باؤلنگ کنسلٹنٹ فرائض انجام دیں گے۔
سابق انگلش آل راؤنڈر پال کولنگ ووڈ بھی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے دوران کوچنگ اسٹاف کو جوائن کریں گے جبکہ کینٹ کے میٹ والکر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز میں کھلاڑیوں کی راہنمائی کریں گے۔